اس بلاگ میں سے تلاش کریں

منشور


  • تمہیدی کلمات


ہمارا معاشرہ بے شمار دینی اور سیاسی جماعتوں اور تحریکوں سے اٹا ہوا ہے۔ حتی کہ ایک فلاحی تنظیم کے سربرا ہ سے فیس بک پر پوچھا گیا کہ آپ کا منشور کیا ہے ۔ جواب ملا منشور کا تو معلوم نہیں تاہم ہم کام اچھے اچھے ہی کرتے ہیں۔کسی ادیب کے بقول لاہور میں تنظیمیں زیادہ ہیں اس لیے بعض اوقات صدور کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

  • مقاصد


ہماری تنظیم ایک با مقصد تنظیم ہے۔اس کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں۔ 

1۔ دوقومی نظریے کو عالمگیر سطح پر فروغ دینا۔
2۔ پاکستان میں لسانیت اور صوبائی تعصب کا خاتمہ۔

3.مذہبی فرقہ واریت کے خلاف جدوجہد کرنا ۔


  • طریق کار


ان مقاصد کے حصول کے لیے انتہائی سنجیدہ اور باوقار طریق کا ر اپنا یا جائے گا۔ اس طریق کار کا ایک خاکہ حسب ذیل ہے۔

1۔ سوشل میڈیا پر بھرپور اور منظم مہم چلانا۔
2۔ چھوٹے پیمانے پر تربیتی نشستوں کا اہتمام کرنا۔
3۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرز پر کورسز کرانا۔
4۔ منبر و محراب کو فرقاواریت کے خلاف استعمال کرنا۔ 
5۔ تعلیمی اداروں میں رابطہ کر کے بچوں میں مقابلہ جات منعقد کرنا۔ 


  • مالی معاملات


اخراجات کی تکمیل کے لیے معاشرے میں کوئی مہم نہیں چلائی جاتی ۔ زکوہ ، عشر وغیرہ قبول نہیں کیا جاتا۔صرف باقاعدہ اراکین سے ہی اپیل کی جاتی ہے تاہم عوا م سے چندہ مانگنے کی اجازت نہیں ۔ کوشش کی جاتی ہے  کہ ایسے ذرائع اختیار کیے جائیں جن میں زیادہ فنڈز کی ضرورت نہ ہو ۔


  • قیادت کا انتخاب



قیادت کا چناؤ مشاورت سے ہوگا ۔ پارٹی چیئر مین کا انتحاب صرف 2 سال کے لیے کیا جائے گا۔تاہم جماعت کےمرکزی عہدوں پر صرف سپریم کونسل کے ارکان ہی فائز ہو سکتے ہیں تاہم صوبائی اور علاقائی عہدوں پر جنرل کونسل کے ارکان فائز ہو سکتے ہیں۔عہدیداروں کا انتخاب باقاعدہ پولنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔اس عمل کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کے سپرد کی جائے گی۔ پارٹی قیادت کے حوالے سے باکردار اور علمی صلاحیت کے حامل لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔


  • ممبر سازی 


تحریک میں شمولیت سےپہلے منشور کا مطالعہ کرنا ضروری ہے۔ارکان کو تین درجات میں تقسیم کیا جائے گا۔

وابستگان: کوئی بھی فرد منشور کا مطالعہ کر کے اس کے ساتھ اتفاق رائے رکھتا ہو تو وہ وابستگی اختیار کر سکتا ہے۔

ممبر جنرل کونسل: اس درجے کی رکنیت کے لیے تعارف اسلام کورس کرایا جائے گا۔ کورس کرنے کے بعد اس درجے کی رکنیت حاصل کی جا   سکتی ہے۔

ممبر سپریم کونسل: اس درجے کے ارکان کی تعداد 10 سے زیادہ نہیں ہوگی۔ ان کو تعارف اسلام اور فہم اسلام کورسز کے بعد ہی رکنیت دی جائے گی۔ اس درجے کے ارکان کو ابتدا میں کم از کم 3 ماہ بطور ممبر جنرل کونسل تحریک میں کردار ادا کرنا پڑے گا۔

No comments:

Post a Comment