اس بلاگ میں سے تلاش کریں

علمی پروجیکٹ

تحریک کے زیر اہتمام مندرجہ ذیل علمی پر و جیکٹ شروع کیے جا رہے ہیں۔

1۔ اسلامک اوپن انسٹی ٹیوٹ لاہور


یہ ادارہ علامہ اقبال اوپن بونیورسٹی کی طرز پر کورسز کا انعقاد کرتا ہے۔ تاکہ لوگوں میں اسلام کے بنیادی عقاعد کے حوالے سے شعور بیدار کیا جا سکے اور اسلامی کی اخلاقی، روحانی اور دیگر شعبوں سے متعلق رہنمائی مہیا کی جا سکے۔
تحریک اتحاد اسلامی کی جنرل کونسل اور سپریم کونسل کی ممبر شپ کے امیدواروں کے لیے یہ ادارہ کورسز کا انعقاد کرتا ہے۔ علاوہ ازیں بہت سے مفید موضوعات پر مختصر دورانیے کے کورسز شروع کیے جائیں گے۔

2۔اتحاد اسلامی دارالافتا و الارشاد


جدید قسم کے شرعی مسائل کے بارے میں ٹیلی فونک اور آن لائن رہنمائی کے یہ ادارہ قائم کیا گیا ہے۔ یہ ادارہ اراکین تحریک کے لیےعلمی اور شرعی حوالےسےرہنمائی فراہم کرتا ہے۔ مفتی اعظم اتحاد اسلامی علامہ مفتی محمد امتیاز حقانی اس ادارے کے لیے خدمات فراہم فرمائیں گے۔ اس سروس کا باقاعدہ آغاز بہت جلد کیا جائے گا۔

3۔ ماہنامہ نوائے منزل لاہور


ماہنامہ نوائے منزل معاشرے میں سیاسی ، سماجی اور دینی شعو کی بیداری کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ادارہ ابتدا سے ہی اتحاد امت کا داعی رہا ہے۔ علاوہ ازیں یہ ادارہ دینی اور سیاسی حوالے سے بھی اپنا الگ موقف رکھتا ہے۔ اور ایک خاص زاویے میں قارئین کی رہبری کا فریضہ بھی سر انجام دیتا ہے۔ اس ادارے کو مزید نکھار کر علمی اور اخلاقی تربیت کا موثر ذریعہ بنایا جائے گا۔
اس میگزین کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے لیے وزٹ کریں۔
http://nawaimanzil.blogspot.com/

4.نوائے منزل اسلامک SMS سروس


اس سر وس کے ذریعے پاکستان میں میں موبائل فوں تمبرز پر بذریعہ ایس ایم ایس اسلامی تعلیمات اور احادیث ارسال کی جاتی ہیں۔  یہ سر وس فی الحال 03015360989 پر محدود پیمانے پر شروع کی گئی ہے۔عنقریب اراکین تحریک اتحاد اسلامی پاکستان کے لیے اس سروس کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

5.۔فری اسلامک اون لائن انسٹی ٹیوٹ

یہ ادارہ آن لائن اسلامی تعلیم کا اہتما کرے گا۔ کوشش کی جائےگی کہ غیر مسلم اور نو مسلم افراد کو اسلام کا تعارف کرایا جائے ۔
اس سلسلے میں وسائل کے مطابق زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آن لائن سکائپ کے ذریعے تعلیم دی جائے گی۔


No comments:

Post a Comment