اس بلاگ میں سے تلاش کریں

قائدین تحریک

تحریک اتحاد اسلامی پاکستان کی مرکزی سپریم کونسل کے ارکان کا محتصر تعارف حسب ذیل ہے

نوٹ : مندرجہ ذیل لیڈر شپ کوعبوری طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ 

سرپرست اعلٰی تحریک اتحاداسلامی پاکستان

حضرت میاں محمد عارف سعید مدظلہ عظیم المرتبت روحانی رہبر اور مبلغ اسلام ہیں۔ آپ کئی اسلامی مفت تعلیمی اداروں کے بانی ہیں۔ آپ عظیم اصلاحی مشن کے سربراہ ہیں۔آپ اتحاد امت کے عظیم داعی ہیں۔آپ تاجدار دار الاحسان نامی جماعت کے بانی بھی ہیں۔ آپ کے لاکھوں مرید دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔تحریک اتحاد اسلامی کو کو بھی آپ کی سر پرستی حاصل ہے۔

۔



بانی تحریک محمد کامران اختر

بانی و قائد تحریک محمد کامران اخترمعروف شاعر ادیب اور مقرر ہیں۔ آپ 29 دسمبر 1990 میں اٹک کے گاؤں میں پیدا ہوئے۔
وہ ماہنامہ توائے منزل کے نام سے ایک میگزین بھی چلا رہے ہیں۔ اکتوبر 2012 میں تحریک اتحاد اسلامی پاکستا ن کی بنئاد رکھی۔ آپ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں

محمد بابر:
 ترجمان تحریک اتحا د اسلامی پاکستان

محمد بابر کو تحریک اتحاد اسلامی پاکستان کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ بابر نے اردو میں ماسٹرز کیا ہوا ہے۔ اور نقاد ہیں۔ آپ ایک تعلیم یافتہ نوجوان ہیں ، جن کا سینہ جذبہ حب الوطنی اور حب اسلام سے لبریز ہے۔آپ شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں اور اس وقت لورل بنک پبلک سکول میں پڑھا رہے ہیں۔



محتمرمہ طاہرہ نسیم
چیئر پرسن ویمن ونگ

محترمہ طاہرہ نسیم کو تحریک اتحاد اسلامی پاکستان کی خواتین ونگ کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ طاہرہ نسیم یوتھ سینٹ پاکستان کی ممبر بھی رہی ہیں۔ آپ ایک تعلیم یافتہ اور متحرک شخصیت ہیں۔ انہوں نے ماس کمہونیکیشن میں ماسٹرز بھی کر رکھا ہے۔ علاوہ ازیں ایک اچھی رائٹر بھی ہیں۔ 









No comments:

Post a Comment